• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے،گورنر پنجاب

Pakistans Future Is Related To Youth Governor Punjab

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں سے وابستہ ہے، ملک کی خدمت کرکے نام بنایا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے ملتان کیمپس میں چھٹے کانوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی خدمت کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی، مرحوم عبدالستار ایدھی نے ملک کی خدمت کرکے نام بنایا، ان لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ایدھی صاحب کو الیکشن نہیں جیتنے دیا۔

گورنر رجوانہ کا کہنا تھا کہ سیاستدان اپنے جھگڑوں میں پڑے ہوئے ہیں، یہ ملک سب کا ہے ہمیں اسے سنوارنا چاہیے، پاکستان نے سب کچھ دیا اب اسے لوٹانے کا وقت آگیا ہے۔

یونیورسٹی کانوکیشن میں پوزیشن ہولڈرز 26 طلبہ کو گولڈ میڈلز اور 1928 طلباء میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تازہ ترین