• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں بچوں کی شرارتوں کے سبب حادثات اکثر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں جو نہ صرف خود کو بلکہ قیمتی اشیاء کا بھی کباڑہ نکال دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ چین کی کاؤنٹی میں پیش آیا جب ایک لڑکاپارکنگ ایریا میں موم بتی کے ذریعے کنگ فو کا مظاہرہ کر رہا تھا اور کرتب بازی کے یہ شوق پورا کرنے کے بعد خود پارکنگ سے نکل گیا تاہم موٹر سائیکل پر رکھی موم بتی بجھانا بھول گیا جسکی وجہ سے موٹر سائیکل نے آگ پکڑی اور یوں دیکھتے ہی دیکھتے ایک نہ دو پوری چالیس موٹرسائیکلیں جل کر کھاک ہوگئیں۔

یوں چینی لڑکے کی غلطی اُسکے والدین کو بھاری پڑگئی جنہیں بائیک کے نقصان پر 15ہزر ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا جبکہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین