• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 لاس اینجلس میں24ویں سالانہ اسکرین ایکٹرز گلڈ ایوارڈزکا انعقاد کیا گیا۔

یہ رنگا رنگ ایوارڈ تقریب امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں منعقد کی گئی جس میں دلکش ملبوسات میں ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے اور بڑی تعداد میں فلمی اور ٹی وی اداکاروں نے شرکت کی۔

گلڈ ایوارڈز کی نامزدگیوں میں بہترین فلموں کی کیٹیگری میں دی بِگ سِک، تھری بِل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ میسوری، گیٹ آؤٹ، لیڈی برڈ اورمڈ باؤنڈ شامل کی گئی تھیں جن میں تھری بِل بورڈ زآؤٹ سائیڈ ایبنگ میسوری نے میدان مار لیا اور بہترین فلم قرار پائی۔

بہترین اداکارکا ایوارڈ فلم ڈارکسٹ آور کیلئے گیری اولڈ مین کو ملا جبکہ نامزدگیوں میں ڈاکسٹ آور کے علاوہ فلم گیٹ آؤٹ کیلئے ڈینیئل کولایا،کال مِی بائے یوَر نیم کیلئے ٹیموٹی چیلامیٹ، دی ڈیساسٹر آرٹسٹ کیلئے جیمز فرینکو اوررومن جے اسرائیل فلم کیلئے ڈینزل واشنگٹن شامل کئے گئے تھے ۔

بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم تھری بِل بورڈ زآؤٹ سائیڈ ایبنگ میسوری کیلئے فرانسیز می ڈورمنڈجیتنے میں کامیاب ہو گئیں جبکہ اس کیٹیگری کیلئے اداکارہ مارگیٹ روبی فلم آئی ٹونیاکیلئے ، فلم لیڈی برڈمیں بہترین اداکاری دکھانے کیلئے ساؤرسی رونن ،اداکارہ سیلی ہاکنز فلم دی شیپ آف واٹر کیلئے اورفلم وِکٹوریا اینڈ عبدل کیلئے جیوڈی ڈینچ کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بہترین اسٹنٹس اور ایکشن مناظر پیش کرنیوالی فلم ونڈر وومن قرار پائی۔ بہترین ٹیلی ویژن ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ ’ڈس از یو ایس‘نے حاصل کیا۔

بہترین ڈرامہ ایکٹراسٹارلنگ کے براؤن کو ڈرامہ ’ڈس از یو ایس‘کیلئے اور بہترین ایکٹرس دی کراؤن کیلئے کلیئر فوئے کو ملا۔

بیسٹ ٹیلیویژن مووی یا مِنی سیزیز کا بہترین اداکاری دکھانے والے اداکار اور اداکارہ کا ایوارڈ الیگزینڈر اسکارر کاز اور نکول کڈمین کو سیریز بِگ لٹل لائیز کے لئے دیا گیا۔

 

 

 

تازہ ترین