• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشاند ہی کے باوجود بیٹسمینوں نے غلطیاں کیں،مکی ارتھر

Pakistani Batsmen Repeating Same Mistakes Mickey Arthur

کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم پر برا وقت ہے۔کھلاڑیوں سے بات کی اور انہیں ان کی غلطیوں سے آگاہ کیا لیکن پھر بھی کامیابی نہیں ملی۔

ویلنگٹن میں پہلے ٹی20میچ میں شکست کے بعد مکی آرتھر کا کہناتھا کہ ہاں اس وقت ہم پر بہت برا وقت ہے،ہم نے ون ڈے سیریز کے بعد کچھ چیزیں بہتر کرنے کی کوشش کی،مختلف تجربے بھی کئے اورکوشش کی کہ میچ میںبیسٹ ٹاپ آرڈر اتاریں لیکن پھر بھی کامیابی نہیں ملی،جو یقیناً ہمارے لئے بہت مایوس کن تھا۔

لڑکے اس وکٹ پر 180 کا ذہن بناکر کھیل رہے تھے حالانکہ ویلنگٹن کی پچ پر 140 رنز بھی کافی ہوتے،ہم نے ہر میچ سے پہلے بھرپور ٹریننگ کی ،ٹیم میٹنگز میں کھلاڑیوں سے بات کی ان کی غلطیوں کو بھی زیر غور لایا گیا،میں نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے درمیان فرق پر بھی بات کی لیکن ٹیم پلان کے مطابق نہیں کھیل سکی۔

کراس بیٹ سے شارٹس کھیلے گئے،ہمیں اس کنڈیشنز کو سمجھنا ہوگا جو ہم اب تک نہیں کرسکے،پلیئرز آج کے میچ میں 180 کا سوچ کر کھیل رہے تھے حالانکہ اس میچ میں 140 رنز بھی کافی ہوتے،آج بہت ہی ناتجربے کار ٹاپ آرڈر اتارا جو فیلڈ میں نظر بھی آیا۔

تازہ ترین