• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب یونیورسٹی،جمعیت کے کیمپ کو پختون بلوچ کونسل نے آگ لگائی

Pokhtoon Baluch Council Burnt The Puof Jamiat Camp

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں پختون بلوچ کونسل نے اسلامی جمعیت طلبہ کے فیسٹیول کیمپ پر دھاوا بول دیا اور رات گئے اسے آگ لگادی ۔

پختون بلوچ کونسل کے کارکنوں نے یونیورسٹی کے الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ بھی کی ۔

اسلامی جمعیت طلبہ نے فیسٹیول کیمپ کو آگ لگانے اور الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کےخلاف صبح سویرے احتجاج کیا ، اس موقع پرپختون بلوچ کونسل کے کارکن وہاں پہنچ گئے اور جھگڑا شروع ہو گیا۔

طلبہ گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھرائو کیا ،لاٹھی بھی چلائی جس میں 4 طلبہ زخمی ہوئے تاہم پولیس شیلنگ کرکے حالات پر قابو پایا ۔

حالات کشیدہ ہونے پر پائینیر فیسٹیول منسوخ کردیا گیا ،وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن رضا علی گیلانی کا کہناہے کہ ذمہ دار دونوں طرف سے ہیں،کارروائی بھی بلاتفریق ہو گی۔

تازہ ترین