• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا رہے گا،سعودی شہزادی

Saidia Arabian Women Drivers Will Faces Difficulties After Having Despite Permission

سعودی شہزادی بسمہ بنت سعود بن عبدالعزیز نے کہا ہے مملکت کی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے باوجود انھیں مشکلات کا سامنا رہے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے شہزادی بسمہ نے کہا کہ خواتین کے تحفظ سے متعلق قوانین کی عدم موجودگی کے باعث گاڑی چلانے کی اجازت یا کوئی اور آزادی غیر سود مند ثابت ہوگی، جبکہ خواتین اس آزادی سے بھرپور فائدہ نہیں اٹھاسکیں گی۔

انہوں نے مزید کہا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے مملکت میں تیزی سے تبدیلیاں لائی جارہی ہے، تاہم وہ سمجھتی ہے کہ سعودی عوام اور معاشرہ ان سماجی تبدیلیوں کے لئے پہلے سے تیار نہیں ہے۔

تازہ ترین