• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور بھائی کو پیٹھ پر اسکول لے جانیوالی چینی بچی

چینی بچی نے بھائی سے محبت کی نئی مثال قائم کر دی، 9سالہ باہمت بچی اپنے معذور بھائی کو پیٹھ پر لادکراسکول لاتی لے جاتی ہے۔

یوں توبہنوں کی اپنے بھائی سے محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں تاہم اس چینی بچی نے تو اپنے بھائی سے محبت کی نئی مثال قائم کردی ہے۔

چین کے صوبے یوننان کی کاؤنٹیگوانگنان سے تعلق رکھنے والی 9سالہ ژو ڈنگژوانگ Zhou Dingshuangنامی باہمت بچی اپنے معذور بھائی کا نہ صرف خیال رکھتی ہے۔

اُسکے سارے کام اپنے ہاتھوں سے کرتی ہے اور گرمی ہو یا سردی یا بارشن ننھی سی جان اپنے بھائی کو پیٹھ پر لادکر اسکول جاتی ہے اور ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کرتی۔

ژوZhouنہ صرف اپنے12سالہ ڈیفنگو Dingfuنامی بھائی کی دیکھ بھال کرتی ہے بلکہ اپنے معذور والدین کا واحد سہارا بھی ہے۔

وہ گھریلو امور سرانجام دینے کے علاوہ گھر والوں کی کفالت بھی کرتی ہے اور اپنی اس مشکل زندگی سے ذرا بھی مایوس نہیں ہوتی۔

تازہ ترین