• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن کے آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج جاری

فلپائن میں آتش فشاں سے راکھ اور دھویں کا اخراج جاری ہے جس کے بعد ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔

فلپائن میں پھٹنے والے آتش فشاں سے ایک بار پھر راکھ اور دھویں کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

فلپائن کے صوبےAlbayکے شہرLegazpiمیں پھٹنے والے آتش فشاںMayonسے لاوے کی وجہ سے ہزاروں ا فراد کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

یہ آتش فشاں پہاڑ گزشتہ پانچ سو سالوں میں 50سے زائد بار پھٹ چکا ہے جو ایک بار پھر سے ایکٹیو ہو گیا ہے۔

پہاڑ سے لاوا اُگلنے کاسلسلہ جاری ہے جبکہ خارج ہونے والا دھواں اور راکھ اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔

راکھ اور دھویں نے قریبی علاقے کو مکمل طو رپر ڈھک لیا ہے جبکہ ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں اور لوگوں کو تیزی سے علاقہ خالی کرنے کی بھی ہدایات دی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین