• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کے بے چین اور بچے شرارتوں میں کسی سے پیچھےنہیں،11سالہ چینی بچی سیمنٹ کے پائپ میں پھنس گئی، جس کے بعد اسے نکالنا مشکل ہو گیا۔

چینی بچوں کی شرارتیں آج کل روز میڈیا میں خبروں کی زینت بن رہی ہیں جہاں کوئی دیوار میں پھنستا ہے تو کوئی مصروف شاہراہ پر سائیکل چلانے پہنچ جاتا ہے۔

اس سلسلے کی تازہ ترین خبر آئی ہے چینی شہرگوئی پنگ سے جہاں 11سالہ شرارتی بچی سیمنٹ کے پائپ میں پھنس گئی۔

درد سے روتی بچی کی مدد کیلئے ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا جنہوں نے بمشکل سیمنٹ کے پائپ کو توڑ کر بچی کواس مشکل سے نجات دلوائی۔

لوہے کے مضبوط سریوں کو کاٹنے کیلئے فائر فائیٹرز کو شدید جدوجہد کرنی پڑی اور بلآخر30منٹ کی محنت کے بعد نہا یت احتیا ط سے لوہے اور سیمنٹ کو توڑ کربچی کوپائپ سے باہر نکالا گیا۔

تازہ ترین