• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی شخص نے اُڑنے کیلئے سیگوے بنا ڈلا

آسمان پر اُڑنے کے شوقین فرانسیسی شخص نے اُڑنے والا سیگوے بنا ڈلا۔

یوں تو دنیا میں ایڈونچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن اِن میں سے کچھ لوگ اپنے شوق پورے کرنے کیلئے نت نئی چیزیں بنا ڈالتے ہیں۔

اس فرانسیسی شخص کو ہی دیکھ لیں جس نے آسمان پراُڑنے کا شوق پورا کرنے کیلئے اُڑنے والاسیگوے بنا ڈالا ہے۔

فرانس سے تعلق رکھنے والے Franky Zapataنامی شخص نے پرندوں کی طرح آسمان پر اُڑنے کیلئے Ezflyنامی فلائینگ سیگوے تیار کیا ہے جس کے ذریعے 80میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دس ہزار فٹ کی اونچائی تک پہنچا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ فرینکی نے گزشتہ سال امریکا میں اس فلائینگ سیگوے کا تجربہ کیا تھا اور امید کی جا رہی ہے کہ فرینکی کے اس سیگوے کو امریکا میں فوجی مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔

فرینکی اس سے قبل بھی فلائی بورڈ تیار کرچکا ہے جبکہ اپنی اس ایجاد کی بنا پر عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر چکا ہے۔

تازہ ترین