• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے قاہرہ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی

America Ban All Cargo Transport From Cairo Airport

امریکا نے مصر کے قاہرہ ایئرپورٹ سے آنے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی تاہم پابندی میں مسافروں کا سامان شامل نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ ایئرپورٹ اور مصری ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا نے قاہرہ ایئرپورٹ سے امریکا جانے والی تمام کارگو ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی ہے.

ذرائع کے مطابق امریکا نے سیکیورٹی انتظامات پر تحفظات کی وجہ سے پابندی لگائی ہے.

امریکا نے مشرق وسطیٰ کے پانچ ائیرپورٹس سے چلنے والی چھ فضائی کمپنیوں سے سامان کی ترسیل کی تلاشی سخت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین