• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عراق، پارلیمانی انتخابات کا صدارتی حکم نامہ جا ری

Iraqs President Issues Order To Parliamentary Elections

عراقی صدر حیدرالعبادی نے ملک میں پارلیمانی انتخابات رواں سال 12 مئی کو کرانے کا صدارتی حکم نامہ جاری کردیا ہے،یہ حکم نامہ عراقی پارلیمنٹ کی جانب سے عام انتخابات 12مئی کو کرانے کی منظوری دئیے جانے کے بعد جاری کیا گیا۔

عراقی سپریم کورٹ نے انتخابات کی تاریخ میں رد وتبدیل نہ کرنے کی ہدایت کی تھی، اس سے قبل پارلیمنٹ میں سنی جماعتوں نے انتخابات مؤخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

سنی جماعتوں نے مزید مطالبہ کیا تھاکہ انتخابات اس وقت تک نہ کرائے جائیں جب تک داعش کے خلاف ہونے والے فوجی آپریشن کے دوران شہروں کو چھوڑنے والے شہریوں کی واپسی مکمل نہ ہوجائے، ساتھ ہی ملک میں موجود تمام ملیشیا کو غیر مسلح کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا تھا۔

تازہ ترین