• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باکسرعامر پاکستان میں صرف پیسے لینے آتے ہیں،محمد وسیم

Boxer Amir Khan Only Comes To Pakistan For Money Muhammad Wasim

پاکستانی باکسر محمد وسیم نے پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ وہ پاکستان میں صرف پیسے لینے آتے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عامر خان نہ پاکستان کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں نہ ہی پاکستانی باکسرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ جس نے کبھی پاکستان کیلئے کھیلا نہیں وہ کیا پاکستان کو سپورٹ کریگا؟ اور ہم پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں مگر ہمیں پوچھا نہیں جاتااور حکام کی بے رخی سمجھ سے بالاتر ہے۔

عامر خان انگلینڈ سے آتے ہیں ان پر کروڑوں روپے نچھاور کیئے جاتے ہیں، غیر ملکی عامر خان کو کروڑوں روپے دینے والے پاکستانیوں پر بھی توجہ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عامر خان کی اکیڈمی میں وہ لوگ کوچنگ کررہے ہیں، جنہوں نے کبھی باکسنگ نہیں کھیلی اور نہ کبھی رنگ میں اترے ہیں۔

تازہ ترین