امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ 2019ء کے آخر تک امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کردیا جائے گا ۔
اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب میں امریکی نائب صدر نے کہا کہ فلسطینی قیادت سے درخواست کرتے ہیں کہ مذاکرات کی میز پر دوبارہ آئیں ، امن صرف مذاکرات کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے ۔
تقریر کے دوران اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب ممبران نے ’یروشلم فلسطین کا دارالحکومت‘ کے بینرز کے ساتھ احتجاج کیا جس کے باعث امریکی نائب صدر کو تقریر روکنی پڑی ۔