• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ معاملہ، سہیل انور سیال نے اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا

Sindh Interior Minister Calls High Profile Meeting

وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نقیب اللہ کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے 24 جنوری کی دوپہر 3 بجے اپنے دفتر میں نقیب اللہ کی مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت کے معاملے پر اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ایڈیشنل آئی جی کراچی اور نقیب اللہ کے معاملے پر قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا گیا ہے۔

اجلاس میں ڈیفنس میں قتل کیے جانے والے نوجوان انتظار کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا، اس سلسلے میں ایس ایس پی سائوتھ اور کیس کے تفتیشی افسر کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

 

تازہ ترین