• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امداد روکی تو دہشتگردوں سے لڑنے کی صلاحیت متاثر ہوگی، وزیراعظم

If Us Stops Aid Then Fight Against Terrorism Will Be Affected Pm Shahiq Khaqan

وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر امداد روکی گئی تو دہشت گردوں سے لڑنے سے متعلق پاکستان کی صلاحیت متاثر ہوگی اور پھر ان دہشت گردوں سے امریکا کو لڑنا پڑے گا۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جن خیراتی اداروں پر امریکا نے پابندی لگائی ہے ان کا کنٹرول حکومت سنبھال لے گی۔

وزیراعظم کا اسلام آباد میں مغربی خبر رساں ادارےکو انٹرویو میں کہنا تھا کہ دورہ امریکا میں انہوں نے صدر ٹرمپ کو گرم جوش پایا۔ وہ ایک ایسے شخص ہیں جن سے بات چیت کی جاسکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ صدرٹرمپ کے ٹوئٹ کا کوئی رسمی مطلب نہیں تاہم جس لہجہ میں بات کی گئی وہ ناقابل قبول ہے۔

ہم نےانسداد دہشت گردی کے لیے امریکی لاجسٹکس کو آزادانہ نقل وحمل کی اجازت دی۔ اگر پابندیاں لگائی جاتی ہیں، اتحادی معاونت فنڈکی ادائیگی نہیں کی جاتی تو اس سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی ہماری صلاحیت کمزور ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو یہ تسلیم کرنا چاہیے اور جن دہشتگردوں سے ہم نہیں لڑیں گے، ان سےامریکا کو لڑنا پڑے گا۔

تازہ ترین