• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائن آف کنٹرول پر کشیدگی، اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

Un Concerns Over Tensions At Loc

لائن آف کنٹرول پرکشیدگی پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سیکریٹری جنرل انٹو نیو گوٹیریس نے پاکستان اور بھارت سے مذاکرات کرنے پر زور دیتے ہوئے ایک بار پھر ثالثی کی پیش کش کی ہے۔

اقوام متحدہ کے چیف کے ترجمان نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کو بات چیت کے ذریعےمسائل حل کرنے کا کہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے جنگی جنون میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، اور حال ہی میں بھارتی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی متنازع سرحدی حدود پر تعینات سرحدی فوج کے لئے 60 ارب روپے سے زائد مالیت کی ایک لاکھ 60 ہزار بندوقیں خریدے گا۔

بھارتی وزارت دفاع کے مطابق بھارت کی اپنی سرحدوں پر چین اور پاکستان دونوں کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی وزیردفاع نرملا ستھرامان کی زیرقیادت دفاعی کونسل نے 72 ہزار 400 رائفلز اور93ہزار 895چھوٹی بندوقیں خریدنے کی منظوری دے دی ہے جس کی مالیت 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر یعنی 60 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔

 

تازہ ترین