• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے آج ڈیووس جائیں گے

Pm To Fly For Davos Today To Attend World Economic Forum

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج وارلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے روانہ ہوں گے ان کے ہمراہ انتہائی مختصر وفد سوئٹزرلینڈ کے برفانی شہر ڈیووس جائے گا۔

ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کے دوران پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی عالمی بینک، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک، اسلامی ترقیاتی بینک کے سربراہوں کے علاوہ 200 ممالک کے صدور وزرائے اعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن کے دوران دوطرفہ اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے بارے میں ثمرآور تبادلہ خیال ہوگا۔

وزیراعظم سے انٹرنیشنل میڈیا خصوصی انٹرویو کرے گا۔ آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائریکٹر نے گزشتہ روز ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کے دوران یہ پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ2017-18ء میں بہت بڑھے گی پاکستان کی معیشت 2013 ءکی نسبت 2018 ءمیں نئی بلندیوں پر پہنچے گی۔

 

تازہ ترین