• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایپ اسٹورز کا توڑ نکل آیا، گوگل و ایپل کو نقصان کا خدشہ

Break Thorugh For App Store Sets Alarm For Google And Apple

مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے چین کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی، ٹین سینٹ ہولڈنگز دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اور گوگل کے ساتھ براہِ راست ٹکرائو کی راہ پر آگئی ہے۔

تین سینٹ ہولڈنگز کی جانب سے جارحانہ حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے موبائل فونز کیلئے چھوٹی ایپلی کیشنز متعارف کرا دی ہیں جن کے ذریعے صارفین روایتی ایپ اسٹورز کو نظر انداز کرتے ہوئے براہِ راست WeChat کے ذریعے سافٹ ویئرز استعمال کر سکیں گے۔

ٹین سینٹ نے وی چیٹ میسیجنگ ایپ میں کچھ اس انداز میں تبدیلیاں کی ہیں کہ 10؍ میگابائٹس (ایم بی) سے کم ایپس براہِ راست وی چیٹ کے انٹرفیس میں استعمال کی جا سکیں گی۔

وی چیٹ اب پانچ لاکھ 80؍ ہزار چھوٹے پروگرامز چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ ایپل کے ایپ اسٹور میں پانچ لاکھ موبائل ایپس استعمال کی جا سکتی ہیں۔

ٹین سینٹ کی جانب سے وی چیٹ میں ایپس کو شامل کرکے استعمال کرنے کی تکنیک سے دنیا کی سب سے بڑی دو امریکی کمپنیوں ایپل اور گوگل کو نقصان ہو سکتا ہے کیونکہ یہ دونوں کمپنیاں اپنے انداز سے صارفین کو آئی او ایس اور اینڈروئیڈ سسٹم میں سافٹ ویئرز فراہم کرکے اجارہ داری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

 

تازہ ترین