• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر اعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیش

Nawaz Sharif Appears In Accountability Court

سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر احتساب عدالت پیش ہوگئے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف تین نیب ریفرنسز کی سماعت کررہے ہیں۔

احتساب عدالت میں آج العزیزیہ، فلیگ شپ انوسٹمنٹ اور لندن فلیٹس ریفرنس کی سماعت ہو گی جس میں نواز شریف14، مریم نواز 16 اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر 18 پیش ہوں گے جبکہ استغاثہ کے 3 گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جائیں گے۔

گواہوں کے بیانات قلمبند ہونے کے بعد نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث جبکہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے وکیل امجد پرویز گواہوں پر جرح کریں گے۔

نواز شریف کے صاحبزادوں حسن، حسین نواز کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔

سابق وزیراعظم کے خلاف اب تک فلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنس کی 21، ایون فیلڈ پراپرٹیز کی20 جبکہ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی 24سماعتیں ہوچکی ہیں۔

تازہ ترین