• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں انفلوائنزہ کے مزید 3 مریض انتقال کر گئے

More Than 3 Patients Of Influenza Died In Multan

ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 3 مریض انتقال کر گئے جبکہ جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلوائنزہ سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 38 ہو گئی۔

ملتان کے نشتر اسپتال میں سیزنل انفلوائنزہ کے انتقال کرنے والے مریضوں میں 44 سالہ مظفر گڑھ کی خاتون، راجن پور اور ملتان کے 2 مرد شامل ہیں، اب تک ملتان میں سیزنل انفلوائنزہ کے متاثرہ 31 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت ملتان ڈاکٹر عطا الرحمان کے مطابق نشتر اسپتال میں اس وقت سیزنل انفلوائنزہ کہ 12 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 5 مریضوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔

بہاولپور میں بھی 20 دسمبر سے اب تک سیزنل انفلوانزہ کے 46 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 7 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

تازہ ترین