• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارننگ شوز میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کی سماعت

Hearing On The Dance Songs Children At The Morning Shows

لاہور ہائی کورٹ میں مارننگ شوز میں کم عمر بچیوں کے ناچ گانے پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے پیمرا کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اس سے قبل عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یانہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جس کے بعد جسٹس شاہد کریم نے صحافی تنظیم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست صحافی تنظیم کے سربراہ رانا عظیم نے ایڈووکیٹ آفتاب احمد باجوہ کی وساطت سے دائر کی تھی اور درخواست میں وفاقی حکومت پیمرا معروف اینکر ساحر لودھی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر بچیوں میں ناچ گانے کے مقابلے دکھائے جاتے ہیں، جس وجہ سے کم عمر بچیوں کے ناچ نشر کرنے سے معاشرہ بے راہ روی کا شکار ہو رہا ہے۔

غیر اخلاقی ناچ گانوں سے قصور جیسے واقعات جم لے رہے ہیں، پیمرا ایسے پروگراموں کی نشریات کی روک تھام کے لیے اقدامات نہیں کر رہا، عدالت پیمرا کو ساحر لودھی کے پروگرام میں کم عمر لڑکیوں کے ناچ گانے نشر کرنے پر پابندی کا حکم دے۔

تازہ ترین