• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا کی سنڈانس فلم فیسٹیول میں شرکت

بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی وڈ فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کی تشہیر کے لئے سنڈانس فلم فیسٹیول میں شرکت کی۔

دیسی گرل پریانکا چوپڑا نے اپنی ہالی وڈ فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کی تشہیر کے لئے سنڈانس فلم فیسٹیول میں شرکت کے دوران ٹیم کے ساتھ لی گئی تصاویر انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے لئے فلم ’’اے کڈ لائیک جیک ‘‘ کا حصہ بننا باعث فخر ہے۔

جس کی کہانی والدین کی اپنے بچوں کے صحیح تربیت کرنے کی جدوجہد پر مبنی ہے، یہ فلم سماجی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اپنےآپ کو منفرد بنانے اور اپنی خصوصیات کو متحرک کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

تازہ ترین