• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی خطروں کے کھلاڑی کی حیرت انگیز سلائیڈنگ

یوں تو خطروں سے کھیلنے کو شوق بہت سے نوجوانوں کو ہوتا ہے تاہم جان خطرے میں ڈال کر کچھ مختلف کرنے والے جانباز بعض اوقات ایسے ایسے کارنامے انجام دے ڈالتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

روس سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان کو ہی دیکھ لیں جس نے برفیلی ڈھلوان پر سلائیڈنگ کرنے کا ارادہ کیا تو یورپ کے بلند ترین پہاڑ کا انتخاب کیااور پیٹ کے بَل زمین کی جانب سرکتے ہوئے سلائیڈنگ کرنے کا خطرناک اسٹنٹ پرفارم کر ڈالا۔

یہ نوجوان بلا خوف وخطر پہاڑ کی چوٹی سے سرکتے ہوئے ڈھلوان کی جانب آیا اور اس دوران اسنو بورڈ اس کے پیروں میں بندھا ہوا تھا تاہم اس نے کچھ انوکھا کرتے ہوئے پیٹ کے بَل برف پر لیٹ کر سلائیڈنگ کی اور اپنی ہمت و بہادری سے دنیا کو حیران کر دیا۔

 

تازہ ترین