• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں تیز رفتار کی کار نوجوان کو زوردار ٹکر

دنیا بھر میں ٹریفک حادثات معمول کی بات ہے تاہم بعض اوقات سڑک پر ایسے حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں کسی کے زندہ بچ جانے کی امید کم ہی ہوتی ہے۔

برطانیہ کے شہر Derby میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سبب ایسا ہی انتہائی خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار نے سڑک پار کرتے نوجوان کو زوردار ٹکر ماری جس کے باعث وہ ہوا میں اُڑتا ہوا تقریباََ پینتالیس میٹر دورا فٹ پاتھ پر گرا جبکہ ایک اور سڑک پار کرتا نوجوان گاڑی کی زد میں آنے سے بال بال بچا۔

کار سوار انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیورنگ کر رہا تھاجس کے باعث نوجوان گاڑی کی زد میں آگیا اور خوش قسمتی سے زندہ بچ گیا تاہم شدید زخمی ہوا جسے وہاں موجود افراد نے اسپتال منتقل کردیاجبکہ پولیس کی جانب سے غفلت برتنے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

 

تازہ ترین