• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں، وزیر اعظم

Media Judiciary Not Independent In Pakistan Pm Abbasi

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ اور میڈیا آزاد نہیں، جج کی تعیناتی سے پہلے اس کے کردار اور کاموں کا بھی پتہ ہونا چاہیے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا تھا کہ ایک دفعہ جج تعینات ہوتا ہے تو پھر جج ہی ریٹائر ہوتا ہے،ماضی میں ایسے جج بھی لگائے گئے جو اس عہدے کے اہل نہیں تھے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایک سیکنڈ پہلے بھی حکومت نہیں چھوڑیں گے،انتخابات جولائی میں ہوں گے،نوازشریف آئندہ سیاسی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا جیت کی صورت میں وزیراعظم کا فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے،میرا وزیراعظم آج بھی نوازشریف ہے۔

وزیر اعظم نےکہا کہ نیب ریفرنسز کا قومی اسمبلی سے کوئی تعلق نہیں،اسمبلی توڑنے کا اختیار ہے، پارٹی کہے گی تو توڑ دوں گا، غیرمنتخب حکومت بھلا منتخب حکومت سے بہتر کام کیسے کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ28 جولائی کے فیصلے کو عوام نے قبول کیا نہ تاریخ قبول کرے گی، عدلیہ کے فیصلے خود بولتے ہیں، تاریخ بتاتی ہے وہ درست تھا یا غلط۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضرب عضب اور ردالفساد امریکا کے لیےہےنہ اس کے کہنے پر کیا،ہم اپنے وسائل سے جنگ لڑ رہے ہیں، کوئی مدد نہیں کرنا چاہتا تو نہ کرے، ڈو مور کی گنجائش نہیں ہے۔

تازہ ترین