• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں 12ویں سالانہ ویڈنگ ڈریسیزفیئر کاانعقاد

شادی کی تقریب میں بہت سے پہلوخاص اہمیت کے حامل ہوتے ہیں جس میں دلہا دلہن کے ملبوسات سے لیکر انکی آرائشی لوازمات،وینیو،کارڈز،سجاوٹ سمیت کئی اہم کام شامل ہوتے ہیں۔

ان تقاریب کی خاصیت اور زندگی میں اسکی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے دنیا بھر میں برائیڈل فیشن شوز کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں یورپ کے سب سے بڑے ویڈنگ ڈریسیزاینڈ ایوننگ گاؤنز فیئرکا منفرد مقام ہے جو گزشتہ بارہ سالوں سے ہر سال ترکی میں منعقد کیا جاتا ہے ۔

ترکی کے شہر ازمیر میں ہونیوالے 12ویں سالانہ ویڈنگ ڈریس فیئرمیں برائیڈل فیشن کو نمایاں رکھا گیاجہاں دنیا بھر سے آئے مختلف ڈیزائنر نے اپنے برائیڈل آؤٹ فٹس نمائش کے لیے پیش کیے۔

فیشن ویک کے برائیڈل شو میں ماڈلز نے معروف ڈیزائنر کے سفیدرنگ کے برائیڈل گاؤنزاور ہلکے دلکش رنگوں کے ایوننگ گاؤنز کیساتھ ریمپ پر کیٹ واک کی جن میں ڈالی گئی نفاست اور دلکشی نے دیکھنے والوں کو بے اختیار داد دینے پر مجبور کردیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ میک اپ ، جیولری، ہیئر اسٹائلنگ اور ٹیارا سمیت کئی اشیاء حاضرین کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔

تازہ ترین