• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے 11انکاؤنٹر اسپیشلسٹ جن پر کئی فلمیں بنائی گئیں

پاکستان اور بھارت میں کئی چیزوں میں مماثلت پائی جاتی ہے لیکن جس طرح پاکستان میں کراچی آپریشن میں سیکڑوں ماورائے عدالت قتل ہوئے اور بعد میں ایک ایک کرکے تقریباً تمام پولیس افسران قتل کردیئے گئے، اس طرح غالباً بھارت میں نہیں ہوتا۔

encouter specialist 02_l

کراچی میں چوہدری اسلم’’مقابلوں‘‘ کے حوالے سے کافی مشہورتھے جنہیں قتل کردیا گیا، اسکے بعد راؤ انوار کا نام آتا ہے، انہوں نے اپنی پولیس سروس میں کئی سو افراد کو ’’مقابلوں‘‘ میں ہلاک کیا۔لیکن ان کو کبھی ’ہیرو‘ کی طرح پیش نہیں کیا گیا جبکہ بھارت کے 11 انکائونٹر اسپیشلسٹ ایسے ہیں جن پر فلمیں تک بنائی گئی ہیں۔

بھارت میں 11 انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ہلاک ہوئے جن کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

Pardeep 01_l

پردیپ شرما جس نے سرکاری ریکارڈ کے مطابق 104 افراد مارےمگر غیر سرکاری طور پر یہ تعداد 312 ہے۔انہوں نے چھوٹا راجن اور لاکھ بھیا کو بھی مارا۔ان کا کہنا ہےکہ اب ممبئی کے گینگ وار فرار ہورہے ہیں۔ انکاؤنٹر میرا نشہ ہے اور اتوار کی چھٹی والے دن میں بور ہوجاتا ہوں۔

Diya naik 02_l

اس کے بعد پر دیانائک ہیں جنہوں نے سرکاری طور پر 83 افراد کو ہلاک کیا مگر 300 سے زائد کو گرفتار بھی کیا۔

prafil 03_l

پھر ہیں پرافل بھونسلے۔ انہوںنے بھی 83 افراد کو ہلاک کیا، ان کاسب سے مشہور مقابلہ چھوٹا شکیل کے دست راست عارف کالیا کا تھا۔

vijay 04_l

وجے سالاسکرنے 83 افراد مقابلے میں مارے۔ وہ 2008ء میں ممبئی ہوٹل پر ہونے والی دہشت گرد کارروائی میں ہلاک ہوا۔

پھر ہیں سجن بندر راؤ وینرانہوں نے 63 افراد مارے۔ اس نے مشہور گینگسٹر منا نیپالی، کرشنا شیٹھی اور دیگر مطلوبہ افراد مارے۔ 1997ء میں ایشیاء کے سب سے پہلے کریڈٹ کارڈ فراڈ کے افراد پکڑ ے، بعد میںانہوںنے استعفیٰ دیدیا اور اب ہندو انتہا پسند تنظیم شیوسینا کےکارکن ہیں۔

Angray_l

راجندرا انگرے نے 51 افراد کو مارا۔ جب ان کی ہلاکتوں کی نصف سنچری ہوئی تو ان کی جانب سے ایک بڑی دعوت کا اہتمام کیا گیا۔

راجن سنگھ نے بھی 51 افراد کو مارا۔ وہ دہلی پولیس کے واحد انسپکٹر تھےجن کو 13 برس بعد اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس کے عہدے پر ترقی دی گئی مگر ان کو زمین کے تنازع پر انہی کے 20 سالہ دوست نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

encouter specialist 03_l

ایس ایس پی دیپک کمار نے 60 مقابلوں میں 56 کرمنلز کو ہلاک کیا۔

ایس ایس پی آننت دیو نے بھی 60 مقابلے کیے اور 50 افراد کو ہلاک کیا۔

ایس ایس پی راجیش پانڈے نے 50 کرمنلز کو ہلاک کیا اور آئی جی ابھیتابھ بش نے 36 مقابلے کیے اور 40 افراد کو ہلاک کیا۔

encouter specialist 01_l

ان پولیس افسران کے کرداروں سے متاثر ہوکر بھارتی فلم سازوں نے کئی فلمیں بنائیں جن میں ستیا، ستیا 2، کمپنی، ڈی کمپنی، اب تک چھپن، اب تک چھپن 2، انکاؤنٹر، شوٹ آؤٹ ان کوالنٹھ والا، شوٹ آؤٹ ایٹ وا ڈالا، رسک، شاگرد، ڈپارٹمنٹ اور سحر شامل ہیں۔

تازہ ترین