• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسی کا دفاع نہیں کریں گے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، انور سیال

No One Will Defend No More Than The Lawsuhail Anwar Siyal

وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ نقیب، انتظار اور مقصود تینوں کیسوں میں بھرپور تفتیش کی جائے گی، کسی کو بچانے کی کوشش نہیں کی جا رہی ہے، کسی کا دفاع نہیں کریں گے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں۔

اعلیٰ پولیس اہل کاروں کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ کیس میں سب سے اہم ایف آئی آر ہے۔ نقیب اللہ کیس کی ایف آئی آر آج درج ہو گی، جس کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہو گا۔

وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کو کمیٹی پر اعتبار نہیں تو آئی جی کے سامنے پیش ہو سکتے ہیں۔

سہیل انور سیال نے مزید کہا کہ نقیب اللہ کی فیملی مقدمہ درج کرانے پولیس کے پاس گئی ہے، نقیب اللہ کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے کام سے مطمئن ہوں، کمیٹی کا کام صحیح سمت میں جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ وفاق کے زمرے میں آتے ہیں، راؤ انوار غالباً اسلام آباد سے جانے کی کوشش کررہے تھے، وہ میرا معاملہ نہیں، محکمہ داخلہ کو راؤ انوار کی کوئی درخواست نہیں ملی۔

تازہ ترین