• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی والے قومی دھارے میں واپس آرہے ہیں، فاروق ستار

People Of Karachi Returning To Mainstream Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی والے قومی دھارے میں واپس آرہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات چیت میں فاروق ستار نے کہا کہ 2018ء کے انتخابات کے بعد عوام پیچھے مڑ کر دیکھنے والے نہیں ، ہم پرامن سیاسی کوشش کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کریں گے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ عدم تشدد اور عدم تصادم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں،یقین دلاتا ہوں اگلے 5برس عوام کے احساس محرومی کے خاتمے کے سال ہیں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے سابق ایس ایس پی ملیر کے ماورائے عدالت اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات سے عوام میں عدم تحفظ احساس بڑھا ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ راؤ انوار کا واقعہ پہلا واقعہ نہیں ایم کیو ایم ایسے واقعات کا ذکر پہلے ہی کرچکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہناتھاکہ امریکا سے فری کراچی کے نام پر مہم چلائی جارہی ہے، جسے ایم کیو ایم پاکستان ناکام بنائے گی۔

سربراہ ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ اب کراچی کے لوگ قومی دھارے کی سیاست کریںگے، ایم کیو ایم پاکستان کی اڑان کو اب کوئی نہیں روک سکتا۔

تازہ ترین