• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوپرا ونفرے کی فلم اے رنکل ان ٹائم کا ٹریلر جاری

بین الاقوامی شہرت یافتہ امریکی ٹاک شوز کی میزبان اوپرا ونفرے کی ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور نئی فینٹسی ڈرامہ فلم اے رنکل ان ٹائم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

امریکی ٹاک شوز کی معروف میزبان، اداکارہ اور پروڈیوسر بین الاقوامی شہرت یافتہ اوپرا ونفرے کی ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور نئی فینٹسی ڈرامہ فلم اے رنکل ان ٹائم کا ٹریلرجاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارہ اِیوا ڈووَرنے کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سائنسدان کے گِرد گھوم رہی ہے جو مختلف تجربات کرتے ہوئے ایک دن اچانک لاپتہ ہو جاتا ہے۔

اس سائنسدان کی بیٹی اپنے باپ کی گمشدگی کا راز جاننے کیلئے عجیب و غریب مخلوق کی مدد سے دوست اور بھائی کے ساتھ خلاء میں سفر کرتی ہے اور ایسی خطرناک دنیا میں پہنچ جاتی ہے جہاں سے اپنے سائنسدان باپ اور اپنی جان بچا کر نکلنا نہایت مشکل ثابت ہوتا ہے۔

جِم وائیٹیکر اورکیتھرین ہینڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم معروف امریکی رائٹر میڈیلین ایل اینگل کے مشہور ناول پر مبنی ہے جس میں مشہور میزبان اوپرا وِنفرے سمیت نامور اداکار ریزویٹر اسپون ،کرس پائن، اسٹورم رِیڈ ، زیک گیلی فیاناکس اورمنِڈی کیلنگ اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

ایک سو تین ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی یہ سنسنی خیز ایڈونچر، تھرل اور فینٹسی سے بھرپوریہ فلم والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت9مارچ کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔

تازہ ترین