• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی امداد سے معذور افراد کیلئے ’ہائی ٹیک کیمپ‘کا انعقاد

High Tech Camp Organized For Disabled Under Us Government Aid Program

امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن نے امریکی حکومت کی امداد سے منعقد کئے جانے والے دو روزہ ہائی ٹیک کیمپ کا افتتاح کیا جس کا مقصد خصوصی افراد کو سوشل میڈیا کے ذریعے بااختیار بنانا ہے۔

ہائی ٹیک کیمپ پاکستان میں امریکی مشن کے پروگراموں کے سلسلے کا حصہ ہے جس کے ذریعے معذور افراد کو نئی ٹیکنالوجی سیکھنے اور سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے میں مدد دیا جانا ہے۔

لیاقت میموریل لائبریری کے لنکن کارنر میں منعقد کیا جانے والا یہ ایونٹ امریکی قونصلیٹ جنرل کراچی، دی نیٹ ورک آف آرگنائزیشن ورکنگ فار پیپلز ود ڈس ایبیلٹیز پاکستان (NOWPDP) اور ڈیجیٹل میڈیا کمپنی ایسٹ ریور نے مشترکہ طور پر منعقد کیا۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل گریس شیلٹن کا کہنا تھا کہ ’’معذوری میں مبتلا افراد کو بااختیار بنانا اور ان کی معاشرے میں شمولیت بنیادی انسانی حقوق کے فروغ کا لازمی حصہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا نے ہمیں اپنی آواز اٹھانے کا ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا ہے جس کے بارے میں ماضی میں سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا، میں آپ کی حوصلہ افزائی کرتی ہوں کہ اس ایونٹ میں سیکھی گئی صلاحیتوں کے ذریعے آگاہی بڑھائیں اور معاشرے میں مثبت تبدیلی کی وکالت کریں۔

دی نیٹ ورک آف آرگنائزیشن ورکنگ فار پیپلز ود ڈس ایبیلٹیز پاکستان کے صدر امین ہاشوانی نےہائی ٹیک کیمپ کے انعقاد اور معذور افراد کی مدد کے دیگر پروگراموں پر امریکی قونصلیٹ جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
ٹیک کیمپ امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو آف انٹرنیشنل انفارمیشن پروگرامز کے تحت منعقد کیے جانے والے پبلک ڈپلومیسی پروگرام ہیں۔

یہ عملی تربیت اور شرکا ءکی فعال شمولیت کی ورکشاپ ہوتی ہیں جن میں نجی شعبے کے ٹیکنالوجی ماہرین اور عام شہریوں کا رابطہ ہوتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے 2010ء سے اب تک دنیا بھر میں 60 سے زائد ٹیک کیمپ منعقد کیے جن میں 110 ممالک کے 32 ہزار سے زائد شرکا کو تربیت فراہم کی گئی۔

 

تازہ ترین