• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کا پیغام:شاباش شہبازشریف ،شاباش پنجاب پولیس

Nawaz Sharif Praises Shahbaz Sharif And Punjab Police

قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 7 سالہ بچی زینب کے قاتل کی گرفتار ی پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباش دی ہے۔

سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنا والد کا پیغام وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب پولیس کے نام جاری کیا ۔

نوازشریف کی طرف سے دیے گئے اس پیغام میں قصور واقعے کے ملزم کی گرفتاری پر شاباش وزیراعلیٰ پنجاب اور شاباش پنجاب پولیس درج تھا ۔

مریم نواز نے بھی زینب کے قاتل کی گرفتاری پر ایک الگ ٹوئٹ کیا اور لکھاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال قابل تعریف ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور حکومت پنجاب کو اپنا فخر قرار دیا اور کہا کہ پنجاب پولیس کے خاموش ہیروز نے بھی بہت اچھا کام کیا ہے ۔

اپنے پیغام میں مریم نواز نےکہا کہ دیگر صوبوں میں بھی جدید ٹیکنالوجی سے لیس ایسی فرانزک لیب بنائی جانی چاہئیں۔

وزیراعلیٰ پ نجاب نے زینب کے والد کےہمراہ پریس کانفرنس کی تھی ،جس میں قصور میں بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم کی گرفتاری کا اعلان کیا ۔

تازہ ترین