• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار کار اوربس کے درمیان خطرناک تصادم

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اکثر خطرناک حادثات کا سبب بن جاتی ہے جس میں کئی قیمتی جانیں زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

چین کے صوبے Sichuanکے شہر Mianyangمیں ایسا ہی خطرناک حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کار کا بس سے زوردار تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں کار کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہوگیا جبکہ بس کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

یہ حادثہ کارڈرائیور کی غفلت کے سبب پیش آیاجو انتہائی تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہا تھا اور سامنے سے آتی بس میں جا ٹکرایا جس میں کارڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ بس میں سوار افراد خوش قسمتی سے با لکل محفوظ رہے۔

 

تازہ ترین