• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: اسکول میں لڑکی کی فائرنگ،کئی طالب علم زخمی

لاس اینجلس کے اسکول میں 12 سالہ لڑکی نے فائرنگ کر کے4 طالبعلموں سمیت 5 افراد کو زخمی کردیا، پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا۔

فائرنگ کا واقعہ لاس اینجلس کے مڈل اسکول میں پیش آیا، میئرایرک گارسیٹی کا کہناتھا کہ یہ واضح نہیں کہ فائرنگ کی وجہ کیا تھی۔

زخمی ہونے والے ایک طالب علم کے سر میں گولی لگی جس کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے لڑکی کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔

تازہ ترین