• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں پرہونی چاہئیں،ملیحہ لودھی

Reforms In Security Council Should Be On Democratic Principles Maleeha Lodhi

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں اصلاحات جمہوری اصولوں پرہونی چاہئیں، اصلاحات کا عمل چندممالک کےباعث تاخیر کا شکار ہے۔

سلامتی کونسل میں اصلاحات پربین الحکومتی مذاکرات سےمتعلق اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ چندممالک سلامتی کونسل کو مراعات یافتہ طبقے کا گڑھ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرجمہوری اصلاحات کا نفاذ اقوام متحدہ کےچارٹر اور بنیادی اصولوں کےخلاف ہوگا۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ غیرجمہوری اصلاحات سےرکن ممالک کے مفادات برابری کی بنیادوں پرحل نہیں ہوسکتے، سلامتی کونسل میں اصلاحات کا عمل میں چند ممالک کی وجہ سے تاخیر ہورہی ہے۔

تازہ ترین