• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Davis Cup Pakistan Play Against South Korea

اسلام آباد میں ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ون ٹائی میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان آج ڈبلز اور سنگلز کے مقابلے ہوں گے۔

پاکستان کو جنوبی کوریا کے خلاف دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

اسلام آباد میں کھیلے جارہےڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ون ٹائی میں آج پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان کی جوڑی کا مقابلہ جنوبی کوریا کے سوون وو اور یانگ کیو کی ٹیم سے ہوگا۔

ریورس سنگلز میں اعصام کا مقابلہ سوون وو اور عقیل کا میچ سیونگ ہانگ سے ہوگا۔

اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ایونٹ کے پہلے روز سنگلز میں اعصام الحق نے جنوبی کورین کھلاڑی سوون وو کے خلاف ٹائی بریکر پر کامیابی حاصل کی ، دوسرے سنگلز میں عقیل خان نے شن چنگ ہانگ کو ہرایا۔

 

تازہ ترین