• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نثار کھوڑو، راشد ربانی،وقار مہدی ،جام مہتاب کی عمر میمن کو مبارکباد

Nisar Khodho Rashid Rabbani Waqar Mahdi And Jam Mehtab Congratulations To Umer Memon

سینئرصوبائی وزیر اورپیپلز پارٹی سندھ کےصدرنثارکھوڑو،نائب صدرراشدربانی،جنرل سیکرٹری وقارمہدی اوروزیرتعلیم جام مہتاب ڈہرنے پارٹی کے بانی رکن اورشہید محترمہ بےنظیر بھٹو کےدیرینہ ساتھی عمرمیمن کی بطورایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی پی پی برطانیہ نامزدگی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مبارک باد کے پیغامات میں ان رہنماؤں نے کہا کہ عمرمیمن کی جمہوری جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں،ان کی جمہوریت کے لئےقربانیوں اورجدوجہد کی خود شہید محترمہ بےنظیربھٹوبھی معترف تھیں۔

ان رہنماؤںنےنیک تمناؤں کےساتھ اس یقین کااظہار بھی کیاکہ عمرمیمن اپنے تجربات اورسابقہ روایات کوبرقرار رکھتے ہو​ئے اس نئی ذمےداری کو بھی شانداراندازمیں نبھائیں گے۔

انہوں نےمزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری اور پیپلزپارٹی اپنےتمام سینئررہنماؤں کی جمہوریت کے لئےقربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوکی خواہش ہے کہ شہید بھٹواورشہیدمحتر​مہ بےنظیربھٹو کےدیرینہ ساتھی اورسینئررہنما، پارٹی کے نوجوان کارکنوں کی سیاسی تربیت میں اپنا کردارادا کرتے ہوئے ان کی رہنمائی کریں۔

تازہ ترین