• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا نے کشتی حادثے میں90 افراد کی ہلاکت کی تردید کردی

Libya Rejects Reports On Drawn Boat And Casualty

لیبیا کے حکام نے کشتی ڈوبنے کے واقعے میں نوے افراد کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ابتک بارہ پاکستانیوں سمیت تیرہ لاشیں سمندر سے ملی ہیں۔

لیبیا کے نیول کمانڈر ایوب قاسم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرہ روم میں لیبیا کے سمندری حدود میں تلاشی کے کام کے دوران کسی حادثے کا شکار کشتی کا ملبہ یا لاشیں نہیں ملیں۔

انہوں نے نوے افراد کی ہلاکت سے متعلق بین الاقوامی ادارے کے دعوئوں کی تردید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ یہ ادارے اپنے دعوئوں کی وضاحت کریں اور جائے حادثے کا تعین کریں۔

دوسری جانب لیبیا کے شہر زوارہ کے پولیس ترجمان حافظ معمر نے کہا ہے کہ مغربی ساحل سمندر سے صرف تیرہ لاشیں ملی ہیں، جس میں سے بارہ لاشیں پاکستانی شہریوں کی اور ایک لاش لیبیا کی خاتون کی ہے، حافظ معمر نے مزید بتایا کشتی حادثے میں صرف تین افراد زندہ بچے ہیں، جن میں 2 لیبیا کے شہری اور ایک پاکستانی ہے۔

تازہ ترین