• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وقت ثابت کرے گا انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،نوازشریف

Time Will Prove To Be A Revengenawaz Sharif

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ عوامی عدالت نے اُن کی نااہلی مسترد کردی، تمام مقدمات کا مقابلہ کریں گے، وقت ثابت کرے گا کہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں وکلا اور کارکنوں سے گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ یہ ان کے خلاف نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش ہے۔ عوامی مینڈیٹ چھیننے کا سلسلہ اب رکنا چاہیے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ یہ میرے نہیں ملکی ترقی کے خلاف سازش کی جارہی ہے، ہم ہمیشہ ملک و قوم کی خدمت کی آئندہ بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف سے وکلا اور کارکنوں نے پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات میں احتساب عدالت میں پیشی اور قانونی نکات پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر مریم نواز، امیر مقام اور آصف کرمانی بھی موجودتھے۔

ملاقات میں عوامی رابطہ مہم اورحالیہ جلسوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے نواز شریف کو پشاور اور مظفر آباد میں کامیاب جلسوں پر مبارکباد تھی۔

تازہ ترین