• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی ائیر پورٹ دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ مسافروں اور پروازوں کے لیے گزشتہ 4 برس سے دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ ہے۔ اور اب رواں سال بھی اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے یہ دنیا کا سب سے مصروف ترین ائیر پورٹ قرار پایا ہے۔

گلف نیوز کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ائیرپور ٹ سے قبل لندن کےہیتھرو ایئرپورٹ کومصروف ترین ایئرپورٹ کا اعزاز حاصل تھا۔

Dubai airport 01_l

2014 میں دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، لندن کو مات دے کر پہلی پوزیشن پر آگیا جو اب تک برقرار ہے۔

2016کے مقابلے میں 2017میں دبئی ایئرپورٹ کے ذریعے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا اور گزشتہ برسوں کے مقابلے میں 46 لاکھ سے زائد مسافروں نے اس ایئرپورٹ کو سفر کے لیے استعمال کیا۔

دبئی ائیر پورٹ کے آپریٹر کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا جانے والی پروازوں پر لیپ ٹاپ لے جانے پر عارضی پابندی عائد کیے جانے کے باوجود گزشتہ برس تقریبا 8 کروڑ 80 لاکھ سے زائد مسافروں نے یہ ہوائی اڈہ استعمال کیا جن میں تقریبا 1کروڑ21لاکھ بھارتی، 65 لاکھ برطانوی اور 64 لاکھ سعودی مسافر شامل ہیں۔

Dubai airport 02_l

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 28 فیصد اضافہ روسی مسافروں کی تعداد میں ہوا، جبکہ چینی مسافروں کی تعداد میں 19 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اضافے کی وجہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ویزا پابندیوں میں نرمی تھی۔ کارگو میں بھی 2اعشاریہ4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

دبئی ہوائی اڈے کے سی ای او’ پال گریفس ‘کا کہنا ہے کہ رواں برس مسافروں کی تعداد میں 9 کروڑ تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

Dubai airport 03_l

ایئرپورٹ حکام مسافروں کی سالانہ گنجائش کو بڑھانے کے لیے ڈی ایکس بی پلس پروگرام لاگو کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔

 

تازہ ترین