• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افضل گرو، مقبول بٹ کی برسی پر مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال کا اعلان

Afzal Guru Announced In The Occupied Kashmir Strike Announcement

حریت رہنما افضل گرو اور محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

حریت قیادت سید علی گیلانی، میر وا عظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے 9 اور 11 فروری کو ہڑتال کی کال دی ہے، افضل گرو اور محمد مقبول بٹ کی برسی کے موقع پر احتجاج کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

11 فروری کو دونوں رہنما ؤں کی باقیات کی واپسی کیلئے اقوام متحدہ کے دفتر میں ریفرنڈم بھی جمع کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ افضل گرو اور مقبول بٹ کو بھارت میں پھانسی دی گئی تھی۔

تازہ ترین