• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں چار پاکستانیوں کے سر قلم

Saudi Arabia Executes 4 Pakistanis For Murder Rape Charge

سعودی عرب میں چار پاکستانیوں کے سر قلم کر دیئے گئے ،چاروں افراد پرزنا ،قتل ،زیورات سمیت نقدی کی چوری کا الزام تھا۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کا سعودی عرب کی سرکاری خبر ایجنسی کے حوالے سےبتایا ہے کہ ملزمان دارالحکومت ریاض میں ایک عورت کے گھر میں داخل ہو ئے ،زیورات اور نقدی لوٹی اس دوران خاتون مکین کے ساتھ زنا کیا اور اسے گلا گھونٹ کر ماردیا،ملزمان نے واردات کے دوران عورت کےبچے کو ساتھ بھی بدفعلی کا ارتکاب کیا۔

اس سزا پر عمل در آمد کے بعد سعودی عرب میں رواں سال سر قلم کئے جانے کی یہ 20ویں سزا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ سال 141افراد کے سر قلم کئے گئے ۔

تازہ ترین