• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنانی وزیراعظم کے دورۂ ترکی کے حوالے سے خبریں غلط ہیں،سعودی عرب

Reports Regarding Lebanese Prime Ministers Visit Of Turkey Are Wrong Saudi Arabia

سعودی وزارت خارجہ کے ایک ذریعے نے مختلف میڈیا ذرائع کی ان رپورٹس کو بالکل غلط قرار دیا ہے جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے حالیہ دورۂ ترکی سے ناخوش ہے۔

Lebanon-KSA333

اس ذریعے کا کہنا ہے کہ ان خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے اور ان بے بنیاد خبروں کی قطری اخبارات نے تشہیر کی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’ کسی سعودی ذریعے نے لبنانی وزیراعظم سعد الحریری کے ترکی کے دورے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے‘‘۔

Lebanon-KSA-222_1

یاد رہے کہ سعد الحریری نے 30 جنوری کو ترکی کا دورہ کیا تھا اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور وزیراعظم بن علی یلدرم سے ملاقات کی تھی۔انھوں نے لبنان اور خطے میں ہونے والی تازہ پیش رفت اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

تازہ ترین