• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیل کی چلتی کار پر سے چھلانگ لگانے کی کوشش بری طرح ناکام

ٹھیک ہی کہتے ہیں کہ مصیبت کبھی بتا کر نہیں آتی،یہ بات کوئی اس کار ڈرائیور سے پوچھے جسے ایک آوارہ بیل نے انتقام کا نشانہ بنا ڈالا۔

جی ہاں چین کی سڑک پر مٹر گشت کرتے اس آوارہ بیل نے لوگوں کو اس قدر ستایا کہ سب کی دوڑیں ہی لگوا دیں،اور تو اور اس شرارتی بیل نے ہائی وے سے گزرتے ہوئے ٹریفک کا بھی تعاقب شروع کر دیا اور ایک چلتی کار کے اوپر سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی تاہم ناکامی کاسامنا کرنا پڑا۔

سرپھرے بیل نے اسٹنٹ دکھانے کی کوشش میں چلتی گاڑی پر سے چھلانگ کیا لگائی کار سے ٹکرا کر گِر گیا تاہم خوش قسمت تھا کہ جانی نقصان نہ ہوا اور دوڑ کر سڑک کی دوسری جانب پہنچ گیا۔

ریسکیوٹیمزنے کافی تگ و دو اور مشکل کے بعد آخر کار اس بد معاش بیل کو قابو کر ہی لیا لیکن تب تک وہ کافی لوگوں کو اپنے غصے کا نشانہ بنا چکا تھا۔

تازہ ترین