• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیا بچن نے میرا نام ’پدماوت‘ کے لیے پیش کیا، ادیتی

Jaya Bachchan Suggested My Name To Sanjay Leela For Padmaavat Aditi Rao

بھارتی فلم’ پدماوت‘ کو جتنے لوگوں نے بھی دیکھا ہے ان میں سے 99فیصد لوگوں کی رائے یہ ہے کہ فلم کی ہیروئن ،دپیکا پڈکون کے بجائے ادیتی رائو حیدری کو ہونا چائیے تھا کیونکہ وہ اس فلم میں دپیکا سے زیادہ حسین لگی ہیں جبکہ ادیتی رائو نے انکشاف کیا ہے کہ فلم کے لیے ان کا نام جیا بچن نے تجویز کیا تھا۔

Aditi-rao-hyderi_L6
ادیتی، علائوالدین خلجی کی بیوی کے روپ میں

ادیتی رائو نے فلم کے آغاز میں ہی شائقین کے دل اس وقت جیت لیے جب علائوالدین کے رشتہ مانگنے پروہ گوری رنگت اور ہونٹوں پر لالی کے ساتھ اپنا ذرا سا چہرہ نکال کر مسکرائیں اور سارا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔

ادیتی رائو حیدری نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ جیا بچن نے میرا نام پیش کیا۔‘

Aditi-rao-hyderi_L2

ادیتی نے جیا بچن کے اس فیصلے کا مان رکھتے ہوئے لوگوں کو اپنی اداکاری سے اس قدر متاثر کیا کہ لوگ داد دئیےبغیر رہ نہ سکے۔

پدماوت میں ادیتی رائو نے کم مگر بہت ہی میجر رول ادا کیا ہے۔ یوں کہا جائے کہ اگر فلم میں مہرالنسا نہ ہوتیں تو رانی پدماوتی مار دی جاتیں اور صرف وہ ہی نہیں بلکہ راجا رتن سنگھ بھی ختم ہو جاتے تو غلط نہ ہوگا۔

Aditi-rao-hyderi_L7

ادیتی رائو نے پدماوت میں علاؤ الدین خلجی کی بیوی کا فرض بخوبی ادا کیا ورنہ فلم دیکھتے ہوئے ایسا لگ رہا تھا کہ اب انہوں نے علائوالدین کے ساتھ غداری کی تو اب کچھ برا کیا۔۔۔ مگر ہمارے سارے اندازے غلط ثابت ہوئے۔ وہ اس حد تک با وفا ثابت ہوئیں کہ نہ صرف ان کےظلم و ستم سہتی رہیں بلکہ آخری وقت تک ان کے ساتھ کھڑی رہیں جبکہ خلجی ایک بہت ہی ظالم اور بے وفا شخص تھاجس نے کبھی مہرالنسا سےنہ تو محبت کی اور نہ ہی اس کی قدر کی۔

Aditi-rao-hyderi_L1

ادیتی سے پوچھا گیا کہ جیا بچن نے ان کا نام کیوں تجویزکیا؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ جیا جی نےمجھے کہا تھا کہ میری آنکھیں بے حد خوبصورت ہیں جو لوگوں کو بہت متاثر کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ’ادیتی کی آنکھوں میں پاکیزگی اور ان کے چہرے پر نور ہے۔‘ اور تب ہی ادیتی کا نام ’مہرالنسا‘ کے لیے دیا کیونکہ ان پر علائوالدین خلجی کی بیوی کا رول بہت سوٹ کرتا ہے۔ ‘

Aditi-rao-hyderi_L5
مہرالنسا، ملکہ ہند کے لباس میں زیب تن

اس میں کوئی شک نہیں کہ جب ادیتی (مہرالنسا) ملکہ ہند کے لباس میں زیب تن، بھاری زیورات پہنے اسکرین پر آئیں تو نظریں ان پر سے ہٹ ہی نہیں پا رہی تھیں اور سب یہی سوچ رہے تھے کہ ’اس کو ’رانی پدماوتی‘ کا رول کیوں نہیں دیا گیا؟؟‘ کیونکہ اصل رانی پدماوتی کے لیے یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ بہت خوبصورت تھیں جو بھی ان کو دیکھتا تھا بس دیکھتا ہی رہ جاتا تھا۔

ادیتی رائو حیدری اس سے قبل بھی کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دیکھا چکی ہیں مگر علائو الدین خلجی کی بیوی کا کردار انہوں نے جس شاندارانداز سے نبھایا لوگوں نے نہ صرف ان کی اداکاری کو سراہا بلکہ ان کوبے حد پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

Aditi-rao-hyderi_L3

جب اس بات کا انکشاف ہوا کہ فلم پدماوت کے لیے ادیتی رائو حیدری کا نام ’جیا بچن‘ نے تجویز کیا تھا، تو اک مرتبہ پھراس فلم میں ان کے تمام سین میرے نظروں کے سامنے آگئے اور جیا بچن کے اس فیصلے پر دل نے گواہی دی کہ واقعی انہوں نے صحیح نام پیش کیا۔

تازہ ترین