| |
Home Page
بدھ 4؍ جمادی الثانی 1439ھ 21؍ فروری 2018ء
February 09, 2018 | 03:17 pm

ایکشن فلم 'اسپننگ مین 'کا پہلا ٹریلر جاری

Spinning Man First Trailer

ہالی وڈ کے صفِ اول کے اداکار پیئرس بروسنن کی تھرل اور ڈرامے سے بھرپور نئی ایکشن فلم 'اسپننگ مین کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارسائمن کائجسرکی اس سسپنس فلم کی کہانی ایک ایسے ذہین اور خوشحال پروفیسر کے گِرد گھوم رہی ہے جس کی شہرت دور دور تک ہوتی ہے تاہم ایک لاپتہ طالبِ علم کے قتل سے اس پروفیسر کا تعلق اس کے کیریئر کو داغ دا رکر دیتا ہے ۔

ایلن وینڈراور کیتھ آرنلڈ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار پیئرس بروسنن نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گائی پیئرس،مِنی ڈائیور،اوڈایا رش، الیگزینڈرا شپ،جیمی کینیڈی اورکارلو روٹا شامل ہیں۔

8.5ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی ایکشن، کرائم ، ڈرامے اور تھرل پر مبنی مناظر کی عکاسی کرتی یہ سسپنس فلم رواں سال6اپریل کو لائنز گیٹ اسٹوڈیوز کے تحت سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔