• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لودھراں جلسہ:الیکشن کمیشن نے عمران خان کو خطاب سے روک دیا

Ecp Stops Imran To Address To Pti Gathering In Lodhran

الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لودھراں میں جلسے سے خطاب کرنے سے روک دیا ہے ۔

الیکشن کمیشن نے عمران خان کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12فروری کوحلقے میں ضمنی انتخاب ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت رکن قومی اسمبلی انتخابی حلقے میں جلسہ نہیں کرسکتے۔

الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ توقع ہے سیاسی جماعتیں، قیادت اورامیدوارشفاف انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق کی پاسداری کریں گی۔

خط کے متن کے مطابق الیکشن ضابطے کے تحت کوئی بھی رکن قومی اسمبلی انتخابی حلقے میں جلسہ نہیں کرسکتا،عمران خان اور ان کی پارٹی کے دیگر ایم این اے اور ایم پی ایز میں شرکت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل انتخابی حلقے کے جلسے سے خطاب کرکے عمران خان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب نہ ہوں۔

پی ٹی آئی اڈا پیلی والا لودھراں میں این اے 154لودھراں کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے جلسہ ہونا ہے،جس سے عمران خان نے خطاب کرنا تھا ۔

لودھراں کی نشست پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہوئی ہے،اس نشست پر جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

تازہ ترین