• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، درجنوں افراد نے ایئر کرافٹ کو دھکا لگایا

انڈونیشیا میں 35ہزار کلو گرام کے بھاری بھرکم ایئر کرافٹ کو دھکا لگانے کے مناظر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئے۔

گاڑیوں کو دھکا لگانے کے مناظر تو اکثر سڑکوں پر دکھائی دیتے ہی ہیں تاہم انڈونیشیا میں درجنوں افراد 35ہزار کلو گرام کے ایئر کرافٹ کر دھکا لگانے پہنچ گئے۔

انڈونیشیا کے Tambolaka کے ایئر پورٹ پر ایک انوکھا اور حیرت انگیز نظارا دیکھنے کو ملا جس نے انٹرنیٹ پر بھی لاتعداد افراد کو حیران کر دیا جن میں 20 افراد کا ٹولہ ایئر پورٹ کے رَن وے پر موجود CRJ1000 طیارے کو دھکا لگاتے ہوئے پیچھے کی جانب دھکیل رہے ہیں۔

اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ صرف گاڑیوں کو ہی نہیں بلکہ جہازوں کو بھی دھکا لگایا جاتا ہے۔

تازہ ترین