وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام 2019ء کے آخر تک مکمل ہوجائےگا، دہشت گردی کم کرنے کیلئے امریکا کو یہ خرچ ادا کرنا چاہیے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سرحد پرباڑلگاناپاکستان اورامریکادونوں کے مفاد میں ہے،اس سے سرحدکےآرپارعسکریت پسندوں کی آمدورفت ختم ہوسکےگی۔
ان کا کہناتھاکہ 70ہزارسےزیادہ افرادروزانہ سرحدپارکرتےہیں،جس سے دہشت گردی کو سہولت مل رہی ہے،افغان مہاجرکیمپوں میں عسکریت پسندی پروان چڑھ رہی ہے۔